Sura Al-Asr
Sura Al-Asr (Arabic: سورة العصر , The Declining Day/Eventide/The Epoch/Time) is the 103rd surah of the Quran in 30th part of the Quran with 3 ayat. It is Meccan sura.
سورہ العصر (العصر کے معنی زمانہ) قرآن مجید کی 103 ویں سورت جس کے 1 رکوع میں 3 آیات ہیں۔ یہ 30 ویں پارہ میں ماجود مکی سورت ہے
Name
The Surah takes its name from the word al-asr occurring in the first verse.
نام
پہلی آیت کے لفظ العصر کو اس کا نام قرار دیا گیا ہے۔
Period of Revelation
Although Mujahid, Qatadah and Muqatil regard it as a Madani Surah, yet a great majority of the commentators opine that it is Makki; its subject matter also testifies that it must have been sent down in the earliest stage at Makkah, when the message of Islam was being presented in brief but highly impressive sentences so that the listeners who heard them once could not forget them even if they wanted to, for they were automatically committed to memory.
زمانۂ نزول
اگرچہ مجاہد، قتادہ اور مقاتل نے اسے مدنی کہا ہے، لیکن مفسرین کی عظیم اکثریت اسے مکی قرار دیتی ہے اور اس کا مضمون یہ شہادت دے رہا ہے کہ یہ مکہ کے بھی ابتدائی دور میں نازل ہوئی ہوگی جب اسلام کی تعلیم کو مختصر اور انتہائی دل نشین فقروں میں بیان کیا جاتا تھا، تاکہ سننے والے ایک دفعہ ان کو سن کر بھولنا بھی چاہیں تو نہ بھول سکیں، اور وہ آپ سے آپ لوگوں کی زبانوں پر چڑھ جائیں۔
Theme and Subject Matter
This Surah is a matchless specimen of comprehensiveness and brevity. A whole world of meaning has been compressed into its few brief words, which is too vast in content to be fully expressed even in a book. In it, in a clear and plain way it has been stated what is the way to true success for man and what is the way to ruin and destruction for him. Imam Shafe has very rightly said that if the people only considered this Surah well, it alone would suffice them for their guidance. How important this Surah was in the sight of the Companions can be judged from the tradition cited from Hadrat Abdullah bin Hisn ad-Darimi Abu Madinah, according to which whenever any two of them met they would not part company until they had recited Surah Al-Asr to each other. (Tabarani)
موضوع اور مضمون
یہ سورت جامع اور مختصر کلام کا بے نظیر نمونہ ہے۔ اس کے اندر چند جچے تُلے الفاظ میں معنی کی ایک دنیا بھر دی گئی ہے جس کو بیان کرنے کا حق ایک پوری کتاب میں بھی مشکل سے ادا کیا جا سکتا ہے۔ اس میں بالکل دو ٹوک طریقے سے بتا دیا گیا ہے کہ انسان کی فلاح کا راستہ کون سا ہے اور اس کی تباہی و بربادی کا راستہ کون سا۔ امام شافعی نے بہت صحیح کہا ہے کہ اگر لوگ اس سورت پر غور کریں تو یہی ان کی ہدایت کے لیے کافی ہے۔ صحابۂ کرام کی نگاہ میں اس کی اہمیت کیا تھا، اس کا اندازہ اس بات سے کیا جا سکتا ہے کہ حضرت عبد اللہ بن حصن الدارمی ابو مدینہ کی روایت کے مطابق اصحاب رسول میں سے جب دو آدمی ایک دوسرے سے ملتے تو اس وقت تک جدا نہ ہوتے جب تک ایک دوسرے کو سورۂ عصر نہ سنا لیتے حوالہ طبرانی۔
Sura With Tafsir and Translation
103:Sura Al-Asr In Urdu | |
File Size: | 258 kb |
File Type: |
103:Sura Al-Asr In English | |
File Size: | 176 kb |
File Type: |