Sura Al-Naml
Introduction
Sura Al-Naml (Arabic: سورة النمل) (The Ant, The Ants) is the 27th sura of the Qur'an in 19th and 20th part (Juz)(From Ayat 1 to 55 in 19th part and from Ayat 56 to 93 in 20th part) of the Quran with 93 ayat.
Sura Al-Naml,Ayat 26 has a Sajda-e-Tilawat in it.

تعارف
سورہ النمل (نمل کے معنی چیونٹی)قرآن مجید کی 27 ویں سورت جو آیات 1 تا 55 قرآن کے 19 ویں اورآیات 56 تا 93 قرآن کے 20 پارے پر محیط ہے۔ اس میں 7 رکوع اور 93 آیات ہیں۔اس سورہ کی آیت 26 میں سجدہ تلاوت ہے.
Name
The Surah takes its name from the phrase "Wad-in-naml" which occurs in Verse 18
(Arabic:حَتَّىٰ إِذَا أَتَوْا عَلَىٰ وَادِ النَّمْلِ قَالَتْ نَمْلَةٌ يَا أَيُّهَا النَّمْلُ ادْخُلُوا مَسَاكِنَكُمْ لَا يَحْطِمَنَّكُمْ سُلَيْمَانُ وَجُنُودُهُ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ),implying that it is a Surah in which the story of An-Naml (The Ant) has been related.

نام
دوسرے رکوع کی جوتھی آیت میں حَتَّىٰ إِذَا أَتَوْا عَلَىٰ وَادِ النَّمْلِ قَالَتْ نَمْلَةٌ يَا أَيُّهَا النَّمْلُ ادْخُلُوا مَسَاكِنَكُمْ لَا يَحْطِمَنَّكُمْ سُلَيْمَانُ وَجُنُودُهُ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ کا ذکر آیاہے۔سورةکا نام اسی سےماخوذ ہے۔ یعنی وہ سورة جس میں النمل کا ذکر آیا ہے۔ یا جس میں النمل کا لفظ وارد ہوا ہے
Period of Revelation
The subject matter and the style bear full resemblance with the Surahs of the middle Makkan period and this is supported by traditions as well. According to Ibn Abbas and Jabir bin Zaid (ALLAH Bless With Both), "First the Surah Ash-Shuaraa was sent down, then the Surah An Naml and then Al-Qasas."
زمانہٴ نزول
مضمون اور انداز بیان مکہ کے دور متوسط کی سورتوں سے پوری مشابہت رکھتا ہے۔ اور اس کی تائید روایات سے بھی ہوتی ہے۔ ابن عباس اور جابر بن زید رضی اللہ کا بیان ہے کہ پہلے سورہٴ شعراء نازل ہوئی، پھر النمل ، پھر القصص۔
Theme and Topics
The Surah consists of two discourses, the first from the beginning of the Surah to the end of Verse 58, and the second from Verse 59 to the end of the Surah.
The theme of the first discourse is that only those people can benefit from the guidance of the Quran and become worthy of the good promises made in it, who accept the realities which this Book presents as the basic realities of the universe, and then follow up their belief with obedience and submission in their practical lives as well. But the greatest hindrance for man to follow this way is the denial of the Hereafter. For it makes him irresponsible, selfish and given to worldly life, which in turn makes it impossible for him to submit himself before God and to accept the moral restrictions on his lusts and desires. After this introduction three types of character have been presented.
But the discourse, as outlined above, is not meant to dissuade the Prophet and the Muslims from calling the obdurate and heedless people to the way of Tauhid; it is, in fact, intended to arouse them from their slumber. That is why in Verse No. 67-93 certain things have been said repeatedly in order to produce in the people a sense of the Hereafter, to warn them of the consequences of being heedless of it, and to convince them of its coining, like an eye witness of something, who convinces the other person of it, who has not seen it.
In conclusion, the real invitation of the Quran that is, the invitation to serve One ALLAH alone, has been presented in a concise but forceful manner, and the people warned that accepting it would be to their own advantage and rejecting it to their own disadvantage. For if they deferred their faith until they saw those Signs of God after the appearance of which they would be left with no choice but to believe and submit, they should bear in mind the fact that that would be the time of judgment and believing then would be of no avail, implying that it is a Surah in which the story of An-Naml (The Ant) has been related.

- The first type is characterized by Pharaoh and the chiefs of Thamud and the rebels of the people of Lot, who were all heedless of the accountability of the Hereafter and had consequently become the slaves of the world. These people did not believe even after seeing the miracles. Rather they turned against those who invited them to goodness and piety. They persisted in their evil ways which are held in abhorrence by every sensible person. They did not heed the admonition even until a moment before they were overtaken by the scourge of ALAH.
- The second type of character is of the Prophet Solomon (Peace On Him), who had been blessed by God with wealth and kingdom and grandeur to an extent undreamed of by the chiefs of the disbelievers of Makkah. But, since he regarded himself as answerable before God and had the feeling that whatever he had was only due to ALLAH's bounty, he had adopted the attitude of obedience before Him and there was no tinge of vanity in his character.
- The third type is of the queen of Sheba, who ruled over a most wealthy and well known people in the history of Arabia. She possessed all those means of life, which could cause a person to become vain and conceited. Her wealth and possessions far exceeded the wealth and possessions of the Quraish. Then she professed shirk, which was not only an ancestral way of life with her, but she had to follow it in order to maintain her position as a ruler. Therefore, it was much more difficult for her to give up shirk and adopt the way of Tauhid than it could be for a common mushrik. But when the Truth became evident to her, nothing could stop her from accepting it. Her deviation was, in fact, due to her being born and brought up in a polytheistic environment and not because of her being a slave to her lusts and desires. Her conscience was not devoid of the sense of accountability before God.
But the discourse, as outlined above, is not meant to dissuade the Prophet and the Muslims from calling the obdurate and heedless people to the way of Tauhid; it is, in fact, intended to arouse them from their slumber. That is why in Verse No. 67-93 certain things have been said repeatedly in order to produce in the people a sense of the Hereafter, to warn them of the consequences of being heedless of it, and to convince them of its coining, like an eye witness of something, who convinces the other person of it, who has not seen it.
In conclusion, the real invitation of the Quran that is, the invitation to serve One ALLAH alone, has been presented in a concise but forceful manner, and the people warned that accepting it would be to their own advantage and rejecting it to their own disadvantage. For if they deferred their faith until they saw those Signs of God after the appearance of which they would be left with no choice but to believe and submit, they should bear in mind the fact that that would be the time of judgment and believing then would be of no avail, implying that it is a Surah in which the story of An-Naml (The Ant) has been related.
موضوع اور مباحث
یہ سورة دو خطبوں پر مشتمل ہے۔ پہلا خطبہ آغاز سورة سے چوتھے رکوع کے خاتمے تک ہے۔ اور دوسرا خطبہ پانچوں رکوع کی ابتدا سے سورة کے اختتام تک۔
پہلے خطبے میں بتایا گیا ہے کہ قرآن کے رہنمائی سے صرف وہی لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں ، اور اس کی بشارتوں کے مستحق بھی وہی صرف وہی لوگ ہیں جو ان حقیقتوں کو تسلیم کریں جنہیں یہ کتاب اس کائنات کی بنیادی حقیقتوں کی حیثیت سے پیش کرتی ہے۔ اور پھر مان لینے کے بعد اپنی عملی زندگی میں بھی اطاعت و اتباع کا رویہ اختیار کریں۔ لیکن اس راہ پر آنے اور چلنے میں جو چیز سب سے بڑھ کر مانع ہوتی ہے ہو انکار آخرت ہے۔کیونکہ یہ آدمی کو غیر ذمہ دار بندہ نفس اور فریفتہ حیات دنیا بنادیتا ہے۔ جس کے بعد آدمی کا خدا کے آگے جھکنا اور اپنے نفس کے خواہشات پر اخلاقی پابندیاں برداشت کرنا ممکن نہیں رہتا۔ اس تمہید کے بعد تین قسم کی سیرتوں کے نمونے پیش کیے گئے ہیں۔
ایک نمونہ فرعون اور سرداران قوم ثمود اور سرکشان قوم لوط کا ہے جن کی سیرت فکر آخرت سے بے نیازی اور نتیجتًہ نفس کی بندگی سے تعمیر ہوئی تھی ۔ یہ لوگ کسی نشانی کو دیکھ کر بھی ایمان لانے کو تیار نہ ہوئے ۔ یہ الٹے ان لوگوں کے دشمن ہو گئے جنہوں نے ان کو خیر و صلاح کی طرف بلایا۔ انہوں نے اپنے ان بدکاریوں پربھی پورا اصرار کیا جن کا گھناونا پن کسی صاحب عقل سے بھی پوشیدہ نہیں ہے۔ انہیں عذاب الٰہی میں گرفتار ہونے سے ایک لمحہ پہلے تک بھی ہوش نہ آیا۔
دوسرا نمونہ حضرت سلیمان علیہ السلام کا ہے جن کو خدانے دولت، حکومت، اور شوکت و حشمت سے اس پیمانے پر نوازا تھا کہ کفار مکہ کے سردار اس کا خواب بھی نہ دیکھ سکتے تھے۔لیکن اس کے باوجود چونکہ وہ اپنے آپ کو خدا کے آگے جوابدہ سمجھتے تھے، اور انہیں احساس تھا کہ انہیں جو کچھ بھی حاصل ہے خدا کی عطا سے حاصل ہے ، اس لئے ان کا سر ہر وقت منعم حقیقی کے آگے جھکا رہتا تھا اور کبر نفس کا کوئی شائبہ تک ان کی سیرت و کردار میں نہ پایا جاتا تھا۔
تیسرا نمونہ ملکہ سبا کا ہے جو تاریخ عرب کی نہایت مشہور دولت مند قوم پر حکمران تھی۔ اس کے پاس وہ تمام اسباب جمع تھے جو کسی انسان کو غرورنفس میں مبتلا کر سکتے ہیں جن چیزوں کے بل پر کوئی انسان گھمنڈ کر سکتا ہے وہ سرداران قریش کی بہ نسبت لاکھوں درجہ زیادہ اسے حاصل تھیں۔ پھر وہ ایک مشرک قوم سے تعلق رکھتی تھی۔ تقلید آبائی کی بنا پر بھی، اور اپنی قوم میں اپنی سرداری برقرار کھنے کی خاطر بھی، اس کے لئے دین شرک کو چھوڑ کر دین توحید اختیار کرنا اس سے بہت زیادہ مشکل تھا جتنا کسی عام مشرک کے لئے ہو سکتا ہے لیکن جب اس پر حق واضح ہوگیا تو کوئی چیز اسے قبول حق سے نہ روک سکی ، کیونکہ اس کے گمراہی محض ایک مشرک ماحول میں آنکھ کھولنے کی وجہ سے تھی۔ نفس کی بندگی اور خواہشات کی غلامی کا مرض اس پر مسلط نہ تھا۔ خدا کے حضور جواب دہی کا احساس سے اس کا ضمیر فارغ نہیں تھا۔
دوسرے خطبے میں سب سے پہلے کائنات کے چند نمایاں ترین مشہود حقائق کی طرف اشارہ کر کے کفار مکہ سے پے در پے سوال کیا گیا ہے کہ بتاوٴ ، یہ حقائق اس شرک کی شہادت دے رہے ہیں جس میں تم مبتلا ہو، یا اس توحید پر گواہ ہیں جس کی دعوت اس قرآن میں تمہیں دی جارہی ہے ؟ اس کے بعد کفار کے اصل مرض پر انگلی رکھ دی گئی ہے کہ جس چیز نے ان کو اندھا بنا رکھا ہے، جس کی وجہ سے وہ سب کچھ دیکھ کر بھی کچھ نہیں دیکھتے اور سب کچھ سن کر بھی کچھ نہیں سنتے وہ در اصل آخرت کا انکار ہے ۔ اسی چیز نے ان کے لئے زندگی کے کسی مسئلے میں بھی کوئی سنجیدگی باقی نہیں چھوڑی ہے ۔ کیونکہ جب ان کے نزدیک آخر کار سب کچھ مٹی ہوجاناہے،اور حیات دنیا کی اس ساری تگ و دو کا حاصل کچھ بھی نہیں ہے، تو آدمی کے لئے پھر حق اور باطل سب یکساں ہیں۔اس کے لئے اس سوال میں سرے سے کوئی اہمیت ہی نہیں رہتی کہ اس کا نظام حیات راستی پر قائم ہے یا ناراستی پر۔
لیکن اس بحث سے مقصود یاس نہیں ہے کہ جب یہ لوگ غفلت میں مگن ہیں تو انہیں دعوت دینا بے کار ہے ۔ بلکہ دراصل اس سے مقصود سونے والوں کو جھنجوڑ کر جگانا ہے۔اس لئے چھٹے اور ساتویں رکوع میں پے در پے وہ باتیں ارشاد فرمائی گئی ہیں جو لوگوں میں آخرت کا احساس بیدار کریں اس سے غفلت برتنے کے نتائج پر متنبہ کریں، اور انہیں اس کی آمد کا اس طرح یقین دلائیں جس طرح ایک آدمی اپنی آنکھوں دیکھی بات کا اس شخص کو یقین دلاتا ہے جس نے اسے نہیں دیکھا ہے۔خاتمہ کلام میں قرآن کی اصل دعوت ، یعنی خدائے واحد کی بندگی کی دعوت نہایت مختصر، مگر انتہائی موٴثر انداز میں پیش کر کے لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اسے قبول کرنا تمہارے اپنے لئے نافع اور اسے رد کرنا تمہارے اپنے لئے ہی نقصان دہ ہے ۔ اسے ماننے کے لئے اگر خدا کی وہ نشانیاں دیکھنے کا انتظار کرو گے جن کے سامنے آجانے کے بعد مانے بغیر چارہ نہ رہے گا۔ تو یاد رکھو کہ وہ فیصلے کا وقت ہوگا۔ اس وقت ماننے سے کچھ حاصل نہ ہوگا۔

Sura With Tafsir and Translation
27:Sura Al-Naml In English | |
File Size: | 569 kb |
File Type: |