Sura Al-Ghashiya
Sura Al-Ghashiya (Arabic: الغاشية ,The Overwhelming, The Pall) is the 88th sura of the Qur'an, in the 30th part (Juz) of the Qur'an with 26 ayat. Its Meccan sura.
سورہ الغاشیہ (الغاشیہ کے معنی چھا جانے والی ) قرآن مجید کی 88 ویں سورت ہے. اس میں 26 آیات ہیں۔ یہ 30 ویں پارہ میں ماجود مکی سورت ہے
Name
The Surah takes its name from the word Al-Ghishiyah in the first verse.
نام
پہلی ہی آیت کے لفظ الغاشیۃ کو اس سورت کا نام قرار دیا گیا ہے۔
Period of Revelation
The whole subject matter of the Surah indicates that this too is one of the earliest Surahs to be revealed; but this was the period when the Holy Prophet (upon whom be peace) had started preaching his message publicly, and the people of Makkah were hearing it and ignoring it carelessly and thoughtlessly.
زمانہ نزول
سورت کا پورا مضمون اس امر پر دلالت کرتا ہے کہ یہ بھی ابتدائی زمانہ کی نازل شدہ سورتوں میں سے ہے، مگر یہ وہ زمانہ تھا جب حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم تبلیغِ عام شروع کر چکے تھے اور مکہ کے لوگ بالعموم اسے سن سن کر نظر انداز کیے جا رہے تھے۔
Theme and Subject Matter
To understand the subject matter well one should keep in view the fact that in the initial stage the preaching of the Holy Prophet (Peace Be Upon Him) mostly centered around two points which he wanted to instill in the people's minds: Tauhid and the Hereafter: and the people of Makkah were repudiating both. Let us now consider the subject matter and the style of this Surah.
At the outset, in order to arouse the people from their heedlessness, they have been plainly asked:"Do you have any knowledge of the time when an overwhelming calamity will descend?" Immediately after this details of the impending calamity are given as to how the people will be divided into two separate groups and will meet separate ends. One group of the people will go to Hell and they will suffer punishment; the second group will go to the sublime Paradise and will be provided with, blessings.
After thus arousing the people the theme suddenly changes and the question is asked: Do not these people, who frown and scorn the teaching of Tauhid and the news of the Hereafter being given by the Qur'an, observe the common things which they experience daily in their lives? Do they never consider how the camels, on whom their whole life activity in the Arabian desert depends, came into being, endowed precisely with the same characteristics as were required for the beast needed in their desert life? When they go on their journeys, they see the sky, the mountains, or the earth. Let them ponder over these three phenomena and consider as to how the sky was stretched above them, how the mountains were erected and how the earth was spread beneath them? Has all this come about without the skill and craftsmanship of an All- Powerful, All Wise Designer? If they acknowledge that a Creator has created all this with great wisdom and power and that no one else is an associate with Him in their creation, why then do they refuse to accept Him alone as their Lord and Sustainer? And if they acknowledge that that God had the power to create all this, then on what rational ground do they hesitate to acknowledge that that God also has the power to bring about Resurrection, to recreate man, and to make Hell and Heaven?
After making the truth plain by this concise and rational argument, the address turns from the disbelievers to the Holy Prophet (upon whom be peace) and he is told: "If these people do not acknowledge the truth, they may not; you have not been empowered to act with authority over them, so that you should coerce them into believing: your only task is to exhort, so exhort them. Ultimately they have to return to Us; then We shall call them to full account and shall inflict a heavy punishment on those who do not believe."

موضوع اور مضمون
اس کے موضوع کو سمجھنے کے لیے یہ بات نگاہ میں رہنی چاہیے کہ ابتدائی زمانہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی تبلیغ زیادہ تر دو ہی باتیں لوگوں کے ذہن نشین کرنے پر مرکوز تھی۔ ایک توحید، دوسرے آخرت اور اہل مکہ ان دونوں باتوں کو قبول کرنے سے انکار کر رہے تھے۔ اس پس منظر کو سمجھ لینے کے بعد اب اس سورت کے مضمون اور انداز بیاں پر غور کیجیے۔
اس میں سب سے پہلے غفلت میں پڑے ہوئے لوگوں کو چونکانے کے لیے اچانک ان کے سامنے ایک سوال پیش کیا گیا ہے کہ تمہیں اس وقت کی بھی کچھ خبر ہے جب سارے عالم پر چھا جانے والی ایک آفت نازل ہوگی؟ اس کے بعد فوراً بعد ہی تفصیل بیان کرنی شروع کر دی گئی ہے کہ اس وقت سارے انسان دو مختلف گروہوں میں تقسیم ہو کر دو مختلف انجام دیکھیں گے۔ ایک وہ جو جہنم میں جائیں گے اور انہیں ایسے اور ایسے سخت عذاب جھیلنے ہوں گے۔ دوسرے وہ جو عالی مقام جنت میں جائیں گے اور ان کو ایسی اور ایسی نعمتیں میسر ہوں گی۔
اس طرح لوگوں کو چونکانے کے بعد یکلخت مضمون تبدیل ہوتا ہے اور سوال کیا جاتا ہے کہ کیا یہ لوگ جو قرآن کی تعلیمِ توحید اور خبرِ آخرت کو سن کر ناک بھوں چڑھا رہے ہیں، اپنے سامنے کی ان چیزوں کو نہیں دیکھتے جن سے ہر وقت انہیں سابقہ پیش آتا ہے؟ عرب کے صحرا میں جن اونٹوں پر ان کی ساری زندگی کا انحصار ہے، کبھی یہ لوگ غور نہیں کرتے کہ یہ کیسے ٹھیک انہیں خصوصیات کے مطابق بن گئے جیسی خصوصیات کے جانور کی ضرورت ان کی صحرائی زندگی کے لیے تھی؟ اپنے سفروں میں جب یہ چلتے ہیں تو انہیں یا آسمان نظر آتا ہے، یا پہاڑ، یا زمین۔ انہی تین چیزوں پر یہ غور کریں۔ اوپر یہ آسمان کیسے چھا گیا؟ سامنے یہ پہاڑ کیسے کھڑے ہو گئے؟ نیچے یہ زمین کیسے بچھ گئی؟ کیا یہ سب کچھ کسی قادر مطلق صانعِ حکیم کی کاریگری کے بغیر ہو گیا ہے؟ اگر یہ مانتے ہیں کہ ایک خالق نے بڑی حکمت اور بڑی قدرت کے ساتھ ان چیزوں کو بنایا ہے، اور کوئی دوسرا ان کی تخلیق میں شریک نہیں ہے، تو اسی کو اکیلا رب ماننے سے انہیں کیوں انکار ہے؟ اور اگر یہ مانتے ہیں کہ وہ خدا یہ سب کچھ پیدا کرنے پر قادر تھا، تو آخر کس معقول دلیل سے انہیں یہ ماننے میں تامل ہے کہ وہی خدا قیامت لانے پربھی قادر ہے؟ انسانوں کو دوبارہ پیدا کرنے پر بھی قادر ہے؟ جنت اور دوزخ بنانے پر بھی قادر ہے؟
اس مختصر اور نہایت معقول استدلال سے بات سمجھانے کے بعد کفار کی طرف سے رخ پھیر کر نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو مخاطب کیا جاتا ہے اور آپ سے ارشاد ہوتا ہے کہ یہ لوگ نہیں مانتے تو نہ مانیں، تم ان پر جبار بنا کر تو مسلط کیے نہیں گئے ہو کہ زبردستی ان سے منوا کر ہی چھوڑو۔ تمہارا کام نصیحت کرنا ہے، سو تم نصیحت کیے جاؤ۔ آخرکار انہیں آنا ہمارے ہی پاس ہے۔ اس وقت ہم ان سے پورا پورا حساب لیں گے اور نہ ماننے والوں کو بھاری سزا دیں گے۔

Sura With Tafsir and Translation
88:Sura Al-Ghashiya In Urdu | |
File Size: | 870 kb |
File Type: |
88:Sura Al-Ghashiya In English | |
File Size: | 234 kb |
File Type: |