Sura At-Tur
Introduction
Sura At-Tur (Arabic: سورة الطور) (The Mount or Mount Sinai) is the 52nd of the Qur'an, in the 27th part (Juz) of the Qur'an with 49 ayat.Its Meccan sura.
تعارف
سورہ الطور ( الطور سے مراد طورپہاڑ) قرآن مجید کی 52 ویں سورت جو قرآن کے 27 ویں پارہ میں ہے.اس میں 2 رکوع اور 49 آیات ہیں.یہ مکی سورہ ہے
Name
It is derived from the very first word "Wat Tur-i" (Arabic:وَالطُّورِ).
نام
پہلے ہی لفظ ’’وَالطُّوْرِ ‘‘ سے ماخوذ ہے ۔
Period of Revelation
From the internal evidence of the subject matter it appears that this Surah too was revealed in the same stage of the Holy Prophet's life at Makkah in which the Surah Adh-Dhariyat was revealed. While going through it one can clearly feel that during the period of its revelation the Holy Prophet (Peace Be Upon Him) was being showered with objections and accusations but there is no evidence yet to show that severe persecution of the Muslims had started.
زمانۂ نزول
مضامین کی اندرونی شہادت سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ بھی مکہ معظمہ کے اسی دور میں نازل ہوئی ہے جس میں سورہ ذاریات نازل ہوئی تھی۔ اس کی پڑھتے ہوئے یہ تو ضرور محسوس ہوتا ہے کہ اس کے نزول کے زمانے میں نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے خلاف اعتراضات اور الزامات کی بوچھاڑ ہو رہی تھی، مگر یہ محسوس نہیں ہوتا کہ ظلم و ستم کی چکی زور شور سے چلنی شروع ہو گئی تھی۔
Subject Matter and Topics
The subject matter of its first section (Verse No. 1-28) is the Hereafter. As arguments for its possibility, necessity and occurrence had already been given in Surah Adh-Dhariyat, these have not been repeated here. However, swearing an oath by some realities and signs which testify to the Hereafter, it has been stated most emphatically that it will surely come to pass, and none has the power to prevent its occurrence. Then, it has been stated as to what will be the fate of those who deny it when it actually occurs, and how will those who believe in it and adopt the way of piety and righteousness accordingly, be blessed by ALLAH.
Then, in the second section (Verse No. 29-49) the Quraish chiefs' attitude towards the message of the Holy Prophet (Peace Be Upon Him) has been criticized. They called him a sorcerer, a madman, or a poet, and would thus mislead the common people against him so that they should not pay any serious attention to the message he preached. They looked upon him as a calamity that had suddenly descended on them and would openly wish that he met with a disaster so that they were rid of him. They accused him of fabricating the Qur'an by himself and of presenting it in the name of ALLAH, and this was, God forbid, a fraud that he was practicing. They would often taunt him, saying that God could not have appointed an ordinary man like him to the office of Prophethood. They expressed great disgust at his invitation and message and would avoid him as if he was asking them for a reward for it. They would sit and take counsels together to devise schemes in order to put an end to his mission. And while they did all this they never realized what creeds of ignorance they were involved in and how selflessly and sincerely was Mohammad (Peace Be Upon Him) exerting himself to deliver them from their error. While criticizing them for this attitude and conduct, ALLAH has put them certain questions, one after the other, each of which is either an answer to some objection of theirs, or a criticism of some error. Then, it has been said that it would absolutely be of no avail to show them a miracle in order to convince them of his Prophethood, for they were such stubborn people as would misinterpret anything they were shown only to avoid affirming the faith.
In the beginning of this section as well as in its end, the Holy Prophet (Peace Be Upon Him) has been given the instruction that he should persistently continue giving his invitation and preaching his message in spite of the accusations and objections of his opponents and enemies, and should endure their resistance patiently till ALLAH's judgment comes to pass. Besides, he has been consoled, as if to say Your Lord has not left you alone to face your enemies, after raising you as a Prophet, but He is constantly watching over you. Therefore, endure every hardship patiently till the Hour of His judgment comes, and seek through praising and glorifying your Lord the power that is required for exerting in the cause of ALLAH under such conditions.

موضوع اور مباحث
اس کے پہلے رکوع کا موضوع آخرت ہے ۔ سورہ ذاریات میں اس کے امکان اور وجوب اور وقوع کے دلائل دیے جاچکے تھے ، اس لیے یہاں ان کا اعادہ نہیں کیا گیا ہے ، البتہ آخرت کی شہادت دینے والے چند حقائق و آثار کی قسم کھا کر پورے زور کے ساتھ یہ فر مایا گیا ہے کہ وہ یقیناً واقع ہو کر رہے گی اور کسی میں یہ طاقت نہیں ہے کہ اسے برپا ہونے سے روک دے ۔ پھر یہ بتایا گیا ہے کہ جب وہ پیش آئے گی تو اس کے جھٹلانے والوں کا انجام کیا ہوگا، اور اسے مان کر تقویٰ کی روش اختیار کر لینے والے کس طرح اللہ کے انعامات سے سرفراز ہوں گے ۔
اس کے بعد دوسرے رکوع میں سرداران قریش کے اس رویے پر تنقید کی گئی ہے جو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی دعوت کے مقابلے میں اختیار کیے ہوئے تھے ۔ وہ آپ کو کبھی کاہن، کبھی مجنون اور کبھی شاعر قرار دے کر عوام الناس کو آپ کے خلاف بہکاتے تھے تاکہ لوگ آپ کے لائے ہوئے پیغام کی طرف سنجیدگی سے توجہ نہ کریں ۔ وہ آپ کی ذات کو اپنے حق میں ایک بلائے ناگہانی سمجھتے تھے اور علانیہ کہتے تھے کہ کوئی آفت ان پر نازل ہو جائے تو ہمارا ان سے پیچھا چھوٹے ۔ وہ آپ پر الزام لگاتے تھے کہ یہ قرآن آپ خود گھڑ گھڑ کر خدا کے نام سے پیش کر رہے ہیں اور یہ معاذاللہ ایک فریب ہے جو آپ نے بنا رکھا ہے ۔ وہ بار بار طنز کرتے تھے کہ خدا کو نبوت کے لیے ملے بھی تو بس یہ صاحب ملے ۔ وہ آپ کی دعوت و تبلیغ سے ایسی بیزاری کا اظہار کرتے تھے جیسے آپ کچھ مانگنے کے لیے ان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اور وہ اپنی جان چھڑانے کے لیے آپ سے منہ چھپاتے پھرتے ہیں ۔ وہ آپس میں بیٹھ بیٹھ کر سوچتے تھے کہ آپ کے خلاف کیا چال ایسی چلی جائے جس سے آپ کی اس دعوت کا خاتمہ ہو جائے۔ اور یہ سب کچھ کرتے ہوئے انہیں اس امر کا کوئی احساس نہ تھا کہ وہ کیسے جاہلانہ عقائد میں مبتلا ہیں جن کی تاریکی سے لوگوں کو نکالنے کے لیے محمدصلی اللہ علیہ و آلہ و سلم بالکل بے غرضانہ اپنی جان کھپا رہے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے اسی رویے پر تنقید کرتے ہوئے پے در پے کچھ سوالات کیے ہیں جن میں سے ہر سوال یا تو ان کے کسی اعتراض کا جواب ہے یا ان کی کسی جہالت پر تبصرہ۔ پھر فرمایا ہے کہ ان لوگوں کو آپ کی نبوت کا قائل کرنے کے لیے کوئی معجزہ دکھانا قطعی لا حاصل ہے ، کیونکہ یہ ایسے ہٹ دھرم لوگ ہیں انہیں خواہ کچھ بھی دکھا دیا جائے، یہ اس کی کوئی تاویل کر کے ایمان لانے سے گریز کر جائیں گے ۔
اس رکوع کے آغاز میں بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو یہ ہدایت فرمائی گئی ہے کہ ان مخالفین و معاندین کے الزامات و اعتراضات کی پروا کیے بغیر اپنی دعوت و تذکیر کا کام مسلسل جاری رکھیں ، اور آخر میں بھی آپ کو تاکید فرمائی گئی ہے کہ صبر کے ساتھ ان مزاحمتوں کا مقابلہ کیے چلے جائیں یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کا فیصلہ آ جائے۔ اس کے ساتھ آپ کو اطمینان دلایا گیا ہے کہ آپ کے رب نے آپ کو دشمنان حق کے مقابلے میں اٹھا کر اپنے حال پر چھوڑ نہیں دیا ہے بلکہ وہ برابر آپ کی نگہبانی کر رہا ہے ۔ جب تک اس کے فیصلے کی گھڑی آئے، آپ سب کچھ برداشت کرتے رہیں اور اپنے رب کی حمد و تسبیح سے وہ قوت حاصل کرتے رہیں جو ایسے حالات میں اللہ کا کام کرنے کے لیے درکار ہوتی ہے ۔

Sura With Tafsir and Translation
52:Sura At-Tur In Urdu | |
File Size: | 2132 kb |
File Type: |
52:Sura At-Tur In English | |
File Size: | 329 kb |
File Type: |