Sura Al-Furqan
Introduction
Sura Al-Furqan (Arabic: سورة الفرقان ) (The Criterion, The Standard) is the 25th sura of the Qur'an in 18th and 19th part (Juz) of the Quran (From Ayat 1 to 20 in 18th part and from Ayat 21 to 77 in 19th part ) with 77 ayat.Sura Al-Furqan Ayat 60 has a Sajda-e-Tilawat in it.
تعارف
سورہ الفرقان (فرقان کے معنی معیار یا فرق قرآن میں اسکے معنی حق وباطل کے درمیان فرق ہے) قرآن مجید کی 25 ویں سورت جو مکے میں نازل ہوئی اور آیت 1 تا 20قرآن کے 18 ویں اورآیت21 تا 77 قرآن کے 19 ویں پارے میں ہے۔ اس میں77 آیات اور 6 رکوع پر مشتمل ہے۔اس سورہ کی آیت 60 میں سجدہ تلاوت ہے
Name
The Surah takes its name "Al-Furqan" from the first Verse (Arabic:تَبَارَكَ الَّذِي نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلَىٰ عَبْدِهِ لِيَكُونَ لِلْعَالَمِينَ نَذِيرًا). Though it is symbolic like the names of many other Surahs, it has a close relation to its subject matter.
نام
پہلی ہی آیت تَبَارَكَ الَّذِي نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلَىٰ عَبْدِهِ لِيَكُونَ لِلْعَالَمِينَ نَذِيرًا سے ماخوذ ہے ۔ یہ بھی قرآن کی اکثر سورتوں کے ناموں کی طرح علامت کے طور پر ہے نہ کہ عنوان مضمون کے طور پر ۔ تاہم مضمون سورہ کے ساتھ یہ نام ایک قریبی مناسبت رکھتا ہے جیسا کہ آگے چل کر معلوم ہو گا۔
Period of Revelation
It appears from its style and subject matter that, like Surah Al- Muminun, it was also revealed during the third stage of Prophethood at Makkah. Ibn Jarir and Imam Razi have cited a tradition of Dahhak bin Muzahim that this Surah was revealed eight years before Surah An Nisa. This also confirms our opinion as to its period of revelation. (Ibn Jarir, Vol. XIX, P. 28-30, and Tafsir Kabir, Vol. VI,P. 358).
زمانۂ نزول
انداز بیان اور مضامین پر غور کرنے سے صاف محسوس ہوتا ہے کہ اس زمانہ نزول بھی وہی ہے جو سورہ مومنون وغیرہ کا ہے ، یعنی زمانہ قیام مکہ کا دور متوسط۔ ابن جریر اور امام رازی نے ضحاک بن مزاجِ اور مقاتل بن سلیمان کی یہ روایت نقل کی ہے کہ یہ سورت سورہ نساء سے 8 سال پہلے اتری تھی۔ اس حساب سے بھی اس کا زمانہ نزول وہی دور متوسط قرار پاتا ہے ۔ (ابن جریر، جلد 19، صفحہ 28 ۔30 ۔ تفسیر کبیر ، جلد 6 ، صفحہ 358 ) ۔
Subject Matter and Topics
The Surah deals with the doubts and objections that were being raised against the Qur'an, the Prophethood of Mohammad (Peace Be Upon Him) and his teachings by the disbelievers of Makkah. Appropriate answers to each and every objection have been given and the people have been warned of the consequences of rejecting the Truth. At the end of the Surah, a clear picture of the moral superiority of the Believers has been depicted as in the beginning of Surah Al-Muminun, as if to say, 'Here is the criterion for distinguishing the genuine from the counterfeit. This is the noble character of those people who have believed in and followed the teachings of the Holy Prophet and this is the kind of people that he is trying to train. You may yourselves compare and contrast this type of people with those Arabs, who have not as yet accepted the Message, and who are upholding "Ignorance" and exerting their utmost to defeat the Truth. Now you may judge for yourselves as to which you would like to choose." Though this question was not posed in so many words, it was placed before every one in Arabia in a tangible shape. It may be noted that during the next few years, the practical answer given to this question by the whole nation, with the exception of a small minority, was that they chose Islam.
موضوع و مباحث
اس میں ان شبہات و اعتراضات پر کلام کیا گیا ہے جو قرآن ، اور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی نبوت ، اور آپ کی پیش کر دہ تعلیم پر کفار مکہ کی طرف سے پیش کیے جاتے تھے ۔ ان میں سے ایک ایک کا جچا تلا جواب دیا گیا ہے اور ساتھ ساتھ دعوت حق سے منہ موڑنے کے برے نتائج بھی صاف صاف بتائے گئے ہیں ۔ آخر میں سورہ مومنون کی طرح اہل ایمان کی اخلاقی خوبیوں کا ایک نقشہ کھینچ کر عوام الناس کے سامنے رکھ دیا گیا ہے کہ اس کسوٹی پر کس کر دیکھ لو ، کون کھوٹا ہے اور کون کھرا۔ ایک طرف اس سیرت و کردار کے لوگ ہیں جو محمدصلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی تعلیم سے اب تک تیار ہوئے ہیں اور آئندہ تیار کرنے کی کوشش ہو رہی ہے ۔ دوسری طرف وہ نمونہ اخلاق ہے جو عم اہل عرب میں پایا جاتا ہے اور جسے بر قرار رکھنے کے لیے جاہلیت کے علمبردار ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں ۔ اب خود فیصلہ کرو کہ ان دونوں نمونوں میں سے کے پسند کرتے ہو؟ یہ ایک غیر مفوکظ سوال تھا جو عرب کے ہر باشندے کے سامنے رکھ دیا گیا، اور چند سال کے اندر ایک چھوٹی سی اقلیت کو چھوڑ کر ساری قوم نے اس کا جو جواب دیا وہ جریدہ روز گار پر ثبت ہو چکا ہے ۔
Sura With Tafsir and Translation
25:Sura Al-Furqan In English | |
File Size: | 559 kb |
File Type: |